پیمرا نے تین سال کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،3کروڑ 76لاکھ روپے سے جرمانے عائد کئے

جمعہ 9 اگست 2024 22:16

پیمرا نے تین سال کی اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ،3کروڑ 76لاکھ روپے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2024ء) 2020 ء سے 2023 ء کے درمیان پیمرا کے مختلف ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔پیمرا نے 2020 تا 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

(جاری ہے)

تین سالوں میں پیمرا نے ٹی وی چینلز پر 3 کروڑ 76 لاکھ مالیت کے جرمانے عائد کئے، پیمرا نے تین سالوں میں 591 شوکاز، 62 وضاحتی نوٹس جاری کئے، تین سالوں میں پیمرا نے 266 سرکولر، 49 ایڈوائزریاں جاری کیں، پیمرا نے تین سالوں میں 41 وارننگز دیں، عوام کی جانب سے 214 شکایات موصول ہوئیں، تین سالوں میں پیمرا نے 70 مرتبہ مختلف ٹی وی چینلز کو 3 کروڑ 76 لاکھ کل مالیت کے جرمانے عائد کئے، تین سالوں میں 4 اشتہاروں پر پابندی عائد کی گئی جبکہ 4 چینلز کے لائسنس منسوخ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :