چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے ہمراہ 13پویس چوکیوں کا افتتاح کردیا
جمعہ 9 اگست 2024 22:57
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے پولیس چوکیوں کا معائنہ کرکے جوانوں کے لیے حفاظت اور سہولتوں کا جائزہ لیا. اس موقع پر چیئرمین ضلع کاؤنسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی کی سفارش پر حفاظتی بند پر 13 پولیس چوکیاں قائم کروائی ہین تاکہ اس علاقے اور رنگ روڈ پر ہونے والی وارداتوں اور جرم کے ارادے سے سکھر آنے والے جرائم پیشہ افراد کو روکا جاسکی.
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال بھی ہم نے 10 چوکیاں قائم کروائی تھیں، چوکیوں کو بہتر انداز سے، جوانوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے جن کی چھتوں پر بھی مورچے بنائے گئے ہیں تاکہ پورے علاقے کی بہتر طریقے سے نگرانی کی جاسکی. انہوں نے کہا کہ سکھر شہر کی بہتری اور امن و امان کے لئے پولیس کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سکھر ضلع کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، شہریوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں. ایک سوال کے جواب میں سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے بڑے عرصے کے بعد قوم کا نام روشن کیا ہے اور پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں. انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب ارشد ندیم رنر اپ آئے تھے تو صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ان کو ملک سے باہر تربیت دلانے کی پیشکش کی تھی تاہم ان کے کوچ نے کہا کہ ہمیں جرمنی نہیں بلکہ لاہور میں تربیت کی سہولتیں فراہم کی جائیں. ارشد ندیم پاکستان کا فخر ہیں، انہوں نے پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کیا ہے، ہم ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. قبل ازیں ایس ایس پی امجد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کاؤنسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقوں سدھوجا، بائجی اور قادراپور پر مستقل مسائل پیش آرہے تھے، گذشتہ 4 ماہ کے دوران شہر کی طرف ڈاکوؤں نے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کی ہیں، ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل سکھر کو حفاظتی بند پر پولیس چوکیاں قائم کروانے کے لئے گذارش کی تھی جس پر قادراپور، سدھوجا اور بائجی حفاظتی بند پر 13 پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں مستقبل میں اس میں اضافہ کیا جائے گا، جس سے نہ صرف شہر سے وارداتیں کم ہوں گی بلکہ سکھر ملتان موٹروے بھی محفوظ رہے گا. انہوں نے بتایا کہ چوکیوں پر ٹرینڈ جوانوں کو مقرر کیا گیا ہے جن کے پاس ایل ایم جی، رائفل سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ موجود ہی.مزید قومی خبریں
-
ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا، پاور ڈویژن
-
لاہور کے لیے 138ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج پر کام مکمل
-
ٹرینوں کی بلاوجہ تاخیر، شہریوں نے ریلویز سے منہ موڑنا شروع کر دیا
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں3200روپے کا اضافہ ،سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
جعلی دستاویزات پر 92 نرسوں کو سعودی عرب بھیجنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا
-
پنشن کم یا ختم کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں‘راجہ پرویز اشرف
-
فیصل آباد،پیسے کے لین دین پر دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
-
قائد اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے،گورنر سندھ
-
پشاور ہائیکورٹ: عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور
-
میثاق پارلیمنٹ پر اتفاق ہونا چاہئے، اپنے ضمیر اور ذمہ داری کے مطابق اپنا کردار ادا کیا، سپیکر قومی اسمبلی
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا
-
پاکستان کو بے شمار معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں ملکی وسائل پر بھروسہ کرنا ہوگا،احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.