پشاور،خواجہ سراؤں نے خود پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج

جمعہ 9 اگست 2024 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) پشاورمیںخواجہ سراؤں نے خود پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ جمعرات کے روز پشاورمیںخواجہ سراؤں نے خود پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے خلاف پختونخوا اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج میں خواجہ سراؤں کی جانب سے حکومت سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج میں شریک خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ ہم پر آئے روز تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں جب کہ پولیس بھی تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر تشدد کے علاوہ بھتہ وصولی کے لیے بھی کالز آتی ہیں۔