بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کے بینر پر میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی

ہفتہ 10 اگست 2024 16:37

بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کے بینر پر میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) بھارت میں ہندو مذہبی تہوار کے لیے لگائے گئے بینر پر غیر اخلاقی فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ کی تصویر لگادی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے کانچی پورم ضلع میں بینر سامنے آنے کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس مذہبی تقریبات میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور یہ کئی دنوں تک جاری رہتی ہے۔

تامل ناڈو میں بینر پر ہندو دیوتاں کے ساتھ میا خلیفہ کی تصویر دیکھ کر بھارتیوں کا غصہ بھی عروج پر پہنچ گیا۔ فحش فلموں کی سابق اداکارہ کی تصویر میں کمپیوٹر سافٹ ویئر یا ایپلیکیشن کے ذریعے تبدیلی کی گئی تھی اور اسے ہندو مذہب میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی تھی۔ علاقے میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینر کو ہٹادیا۔

متعلقہ عنوان :