قائد اعظم سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکا کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں

جشن آزادی کو منفرد انداز سے منانے والے تمام سائیکلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 10 اگست 2024 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2024ء ) : قائد اعظم سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکا کو جہلم آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جشن آزادی کو منفرد انداز سے منانے والے تمام سائیکلسٹ مبارکباد کے مستحق ہیں جو شدید گرمی میں قصور سے ایوان صدر تک سائیکل ریلی کرکے امن کا پیغام عام کر رہے ہیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے قائد اعظم سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکا سے ڈی سی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ ایک بہترین ورزش اور صحت بخش سرگرمی ہے سپورٹس ریلی کے شرکا ہمارے مہمان ہیں جہلم انتظامیہ آپ کی اس کاوش کو سراہتی ہے اس موقع پر سپورٹس ریلی کے شرکا نے شاندار استقبال پر ڈی سی جہلم اور سپورٹس آفیسر کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سائیکل سپورٹس ریلی کے شرکا میں حوصلہ افزائی کے لیے کیش پرائز بھی تقسیم کئے ۔