Live Updates

جیکب آباد کی عدالت نے گٹکا اسمگلنگ کیس میں اسپیشل برانچ کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد کو 2،2سال قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 10 اگست 2024 19:56

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) جیکب آباد کی عدالت نے گٹکا اسمگلنگ کیس میں اسپیشل برانچ کے دو اہلکاروں سمیت چار افراد کو 2،2سال قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سیکنڈ سول جج نثار احمد شر کی عدالت نے گٹکا اسمگلنگ کیس میں اسپیشل برانچ سکھر کے اے ایس آئی آفتاب جتوئی،اہلکارشاہد پٹھان سمیت زاہدالرحمان سومرو اور محمد سلیم سنجرانی کو دو سو سال قید اور تین،تین لاکھ جرمانے کی سزا سنادی،جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں ملزمان کو مزیدایک سال قید کاٹنا پڑے گی،ملزمان کے خلاف آباد تھانے پر مقدمہ درج ہے گٹکا سرکاری گاڑی میں بلوچستان سے سکھر اسمگل کررہے تھے کہ پکڑے گئے۔#
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات