گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

ہفتہ 10 اگست 2024 19:56

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں دست بازو، ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ ساتھ ہیں، پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی، معاشرتی، سماجی آزادی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ اقلیتی برادری شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں، اقلیتی برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں، ہر شعبہ زندگی میں ان کی نمائندگی قابل فخر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کو قانون ساز اداروں میں بھی مخصوص نمائندگی حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :