ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کی تیاریوں کے حوالے سے تقریب

ہفتہ 10 اگست 2024 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کی سربراہی میں آزادی میراتھن اور فیملی فن ریس کی تیاریوں کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ،ہفتہ کے روز ای لائبریری نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی تقریب میں ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹریوتھ افیئرز رانا ندیم انجم ، پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی ہے،تقریب میں شرکاء کو آزادی میراتھن بارے گائیڈ لائنزدی گئیں، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی میراتھن لبرٹی چوک میں ہوگی، جس میں 5ہزار مردوخواتین اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ،12کلومیٹر میراتھن اور 3کلومیٹر فیملی فن ریس ہوگی جس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ میراتھن میں حصہ لینے والے اتھلیٹس کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی،واٹرپوائنٹس، میڈیکل کیمپس اور انفارمیشن ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں، میراتھن کے کامیاب انعقاد کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں، آزادی میراتھن سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

متعلقہ عنوان :