مون سون کے پیش نظر ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں،ہیلتھ آفیسرسمبڑیال

پیر 12 اگست 2024 16:22

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2024ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سمبڑیال ڈاکٹر تحسین انور نے کہا ہے کہ ڈینگی کے خاتمے اور مون سون کے پیش نظر اس کی افزائش کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال کروڑوں افراد ملیریا سے متاثر ہوتے ہیں جبکہ بروقت علاج معالجہ نہ کرانے سے ہزاروں افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچائو اور خاتمے کے لئے محکمہ صحت عملی اقدامات کرنے سمیت شہریوں کے لیے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم ڈینگی جیسی موذی بیماری سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :