ضلع میں بچوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کے لئے سماجی تنظیم این آر ایس پی کے تعاون سے ضلع کے 73 صحت مراکز میں ملیریا کا مفت ٹیسٹ اور علاج کیا جارہا ہے ، ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 13 اگست 2024 17:21

نواب شاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2024ء ) )ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں بچوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کے لئے  سماجی تنظیم این آر ایس پی کے تعاون سے ضلع کے 73 صحت مراکز میں  ملیریا کی مفت ٹیسٹ  اور علاج کیا جارہا ہے جبکہ   ملیریا کی ٹیسٹ پازیٹو آنے والے بچوں کو ان مراکز میں علاج معالجے کی مفت بہتر طبی   سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ  ضلع کے 73 مراکز میں  ملیریا سے بچاؤ کے جاری پروگرام کو مزید موثر بنانے  اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت کے افسران کو پابند بنایا گیا ہے  شہری صحت مراکز میں قائم ملیریا  سنٹرز سے بھرپور  فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے قریبی صحت مراکز سے اپنے بچوں کی  ملیریا کی مفت  ٹیسٹ کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :