ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے زیر اہتمام جشن آزادیکے موقع پر وفائے پاکستان تقریب کا انعقاد

بدھ 14 اگست 2024 21:41

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2024ء) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے زیر اہتمام وطن عزیز کی 77ویں جشن آزادی (سالگرہ) کے موقع پر وفائے پاکستان تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III ٹاؤن نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق حسین چوہان ،ٹاؤن وائس چیئرمین ذوالفقار علی کھوسہ سمیت ٹاؤن میونسپل کمشنر مشتاق جمالی،ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرگلزار عباسی، سعید مہر،سید مسلم شاہ،عبدالرزاق سولنگی سمیت متعلقہ ٹاؤن کے مختلف ڈپارٹمنٹ کے او ایس اور نافسران سمیت اراکین کونسل ٹاؤن نے شرکتنکی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے کیا اور قومی و ملی نغمات و پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سے سبز ہلالی پرچم لہرا کرکے پرچم کشائی کی گئی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی بعد ازیں وطن عزیز کی 77ویں جشن آزادی کی خوشی میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب سے خطاب کے دوران ٹاؤن میونسپل کارپوریشن TMC-III نثار احمد صدیقی کے چئیرمین طارق حسین چوہان و دیگر کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہم نے اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں حاصل کیا اس کا تحفظ اور تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برآہونے کے لئے ہمیں اپنے تمام فروعی اور گروہی اختلافات بھلا کر اور ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر ایک متحد قوم کی شکل میں کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات اور شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کی فکر کو مشعل راہ بناکر ہم پاکستان کو ایک عظیم اسلامی مملکت بناسکتے ہیں ان کاکہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے ان شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہئے جنہوں نے قیام پاکستان سے اب تک ملک کے دفاع اور امن کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے یہ دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت ایک قوم اس یوم آزادی پراس وطن کی مٹی سے محبت اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت کو فروغ دینا ہے اللہ تعالی ہمیشہ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اس کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن رکھے۔