یوم آزادی ویٹ لفٹنگ مقابلوں کا انعقاد

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 19 اگست 2024 17:36

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2024ء ) جشن آذادی پاکستان  کے مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد مرد و خواتین نے مختلف کیٹگریز میں نے حصہ لیا مہمان خصوصی کاروباری اور سماجی شخصیت سعید آفریدی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اس موقع پرصوبائی سیکرٹری ویٹ لفٹنگ شیراز محمد،کوچ محمد صلاح لدین سمیت دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق خواتین کے مقابلوں میں 59 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں نفیسہ نے گولڈ جبکہ 62 کے جی میں الفت نے پہلی پوزیشن حاصل لی،مردوں کے مقابلوں کے 69 کے جی میں حمزہ خان نے گولڈ،81 کے ذبیر،105 میں خان اللہ نے گولڈ میڈل حاصل کرلی۔ ڈیڈ لفٹنگ کے مقابلوں کے69 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں حیدر علی نے پہلی،72 کے جی میں نظام الدین نے گولڈ میڈل حاصل کرلی اسی طرح 77 کے جی میں ذاہد نے گولڈ،81 کے جی میں شبیر،89 کے جی میں قاضی زبیر اللہ،91 میں نسیم،96 کے جی میں سہیل اور سو پلس میں شہزاد نے گولڈ جیت لئے۔

متعلقہ عنوان :