ضم اضلاع انٹر اکیڈمیز گیمز2024اختتام پذیر ہوگئے

آخری روز فٹبال کے فائنل میں نارتھ وزیر ستان نے ساؤتھ وزیرستان کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی

Amjad Ali khan امجد علی خان پیر 19 اگست 2024 17:36

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2024ء ) خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کیلئے اانٹر اکیڈمیز گیمز 2024 اختتام پذیر ہوگئے، آخری روز کھیلے گئے فٹبال فائنل میں نارتھ وزیر ستان نے ساؤتھ وزیر ستان کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس وامور نوجوانان پیر عبداللہ شاہ نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلا ع رضی اللہ خان بیٹنی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ، ڈی ڈی سپورٹس ذاکر اللہ خان، اے ڈی سپورٹس راحید گل،فیصل جاوید،چیف کوچ شفقت اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام انٹر اکیڈمیز گیمز گزشتہ روز طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں اختتام پذیر ہوگئے اس موقع پر فٹبال کا فائنل میچ نارتھ وزیر ستان اور ساؤتھ وزیر ستان ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جس میں نارتھ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے چار گول سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی اپنے نام کرلی، اسی طرح کرکٹ فائنل میں تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلع خیبر کو شکست کا سامنا رہا ضلع مہمند نے چھ رنز سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بیڈمنٹن میں ضلع باجوڑ نے ضلع مہمند کو دو صفر سے ہراکرٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں 7 ضم اضلاع اور 6 سب ڈویژنز کے کل 455 کھلاڑی حصہ لیا، گیمز کا باضابطہ افتتاح چودہ اگست کو زیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کیا ان کے ہمراہ مشیر کھیل خیبرپختونخوا سید فخر جہان سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔گیمزمیں  کرکٹ اور فٹ بال کے کھیلوں میں فاتح اور رنراپ آنے والے کھلاڑیوں کو بالترتیب 150000 اور 100000 روپے نقد انعامات دیئے گئے جبکہ بیڈ منٹن میں فاتح ٹیم کو 80000 اور رنر آپ آنے والی ٹیم کو 50000 روپے انعام سے نوازا گیا اس کے علاوہ وزیر اعلی نے افتتاح تقریب میں ان انعامات کیساتھ ساتھ اپنی جانب سے بھی کھیلوں کے اس ایونٹ کیلئے 30 لاکھ روپے کے اضافی رقم کا بھی اعلان کیا۔