سیالکوٹ میں منشیات فروش کی اے این ایف ٹیم پرفائرنگ،جوابی کاروائی میں ملزم گرفتار،منشیات برآمد

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 20 اگست 2024 16:57

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست 2024ء ) اے این ایف نے سیالکوٹ اور ڈسکہ میں مشترکہ کارروائی کرکے منشیات کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی۔منشیات فروش سے  10.2 کلو گرام منشیات، دو موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

کاروائی کے دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ملزم نے AK-47 اور 30 بور سے اے این ایف ٹیم پر فائرنگ کی۔تاہم اے این ایف ٹیم نے موثر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مقامی پولیس کو بھی اطلاع دی گئی اور وہ کارروائی میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔اے این ایف کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف ٹیم کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔