کراچی پولیس کی کارروائی،گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

منگل 20 اگست 2024 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2024ء) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیسکراچی نے شریف آباد میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سینٹرل ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی گٹکا ماوافروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر شریف آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو شریف آباد کی حدود ریلوے پھاٹک سےگرفتار کیا ہے،گرفتار ملزمان کی شناخت احمد ولد عامر اور وقار ولد محمد ظہیر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق ملزمان شریف آباد کے حدود میں خفیہ طور پر گٹکاماوا فروشی میں ملوث ہے اور شریف آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے 56 پڑياں مضرصحت گٹکا ماوا برآمد ہوا،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ملزمان کاسابقہ کریمینل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :