ضلع ایبٹ آباد میں ای سگریٹ کے استعمال اور فروخت سے متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد۔دفعہ 144نافذ

بدھ 21 اگست 2024 22:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے نوجوانوں کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع ایبٹ آباد میں ای سگریٹ کے استعمال اور فروخت سے متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع انتظا میہ ای سیگریٹ، ویپس اور نکوٹین کے پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقا مات پر استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ای سیگریٹ،ویپس اور نکوٹین کی کسی بھی میڈیا کے پلیٹ فارم پر تشہیر پراورپمفلٹس کا دیواروں اور گاڑیوں پر آویزاں کر نے پرمکمل پا بندی لگائی گئی ہے۔21 سال سے کم عمر کے بچوں کے خرید و فروخت پر پابندی عا ئد ہے۔ای سیگریٹ،ویپس اور نکوٹین کی سکول کالجز،ہسپتالوں اور پبلک پارکس کے 100میٹر کی حدود میں ذخیرہ کر نےاورکسی بھی قسم کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔۔اس پا بندی کا اطلاق 19اگست 2024سے 60دن کے لئے ہے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :