سیلاب متاثرین کو کسی صورت تہنا نہیں چھوڑیں گے،میر جا ن محمد جما لی

بدھ 28 اگست 2024 20:04

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2024ء) سیلاب متاثرین کو کسی صورت تہنا نہیں چھوڑیں گے ،ہم اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،کوٹ نورپور جمالی نے ہمیشہ اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی کے فرزند نوجوان قیادت میر فاروق خان جمالی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوںنے کہا کہ اقتدار ہماری منزل نہیں۔حلقے کی عوام کی خدمت کا سلسلہ ہمیشہ کی طرح جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقے کی عوام کے ہر دکھ و سکھ میں ساتھ کھڑا ہوں اور کسی صورت علاقے کی عوام کو تہنا نہیں چھوڑوں گا۔اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل کڑیا فیری میر حسن جمالی،کونسلر داد محمد جمالی،مشتاق احمد جمالی ،علی اصغر جمالی،شاہنواز جمالی و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوٹ نور پور جمالی نے ہر دور میں اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔اس مشکل کی گھڑی میں بھی میں اپنی عوام کے ساتھ ہوں۔ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑوں گا ان کی بحالی کیلئے جتنی مدد ہو سکی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ کوٹ نورپور جمالی کے دروازے اپنی عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ اپنی عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔

دن ہو رات ہوگرمی ہو سردی ہو سیلاب ہو بارش ہو میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔اس مشکل کی گھڑی میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ ہوں او ر ساتھ رہوں گا۔میر فاروق خان جمالی نے کہا کہ اوستہ محمد و گنداخہ کی عوام خود کو تنہانہیں سمجھے کوٹ نور پور جمالی ان کی خدمت کیلئے ہر وقت ان کے ساتھ موجود رہے گا۔میر فاروق خان جمالی نے سیلاب سے متاثر علاقوں کو دورہ بھی کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کر کے ان کی بحالی کیلئے یقین دہانی بھی کروائی۔