29 اور 30 ​​اگست 2024 کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 29 اگست 2024 17:45

نوابشاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست 2024 ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد شہریار گل میمن نے موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر 29 اور 30 ​​اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو ضلع بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ ایک انتظامی حکم نامے کے مطابق صوبائی ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صوبے میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد محکمہ تعلیم و خواندگی نے صوبے کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عام تعطیل کے اختیارات دیئے تھے جس کے بعد ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے ضلع بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں 29 اور 30 ​​اگست 2024 بروز جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کے سربراہ اور تدریسی عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہے گا.

متعلقہ عنوان :