شیخوپورہ میں وائس چیئرپرسن پی ایس پی اے جہاں آراء وٹو کی آمد

پنجاب سوشو اکنامک رجسٹریشن پروگرام کا جائزہ اجلاس میں شرکت کی

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ جمعرات 29 اگست 2024 17:47

شیخوپورہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست 2024 ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وائس چیئرپرسن PSPA جہاں آراء وٹو کی شیخوپوره آمد ،  پنجاب سوشو اکنامک رجسٹریشن پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ، اے ڈی سی فنانس میاں نذیر ، اے ڈی سی جی ، سی او ضلع کونسل ودیگر ضلعی افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ اور اے ڈی سی فنانس کی پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ وائس چیئرپرسن PSPA جہاں آراء وٹو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی رجسٹری پروگرام کے لیے ایگزیکٹ ڈیٹا کا حصول ترجیح ہے ، پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد پنجاب حکومت کے ہمت کارڈ،کسان کارڈ، لیپ ٹاپ، سکالرشپ، ٹریکٹر سکیم،اپنی چھت اپنا گھر و دیگر سکیموں سے مستفید ہونگے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن جہاں آراء وٹو نے کہا کہ مستحقین ضلع بھر میں قائم مراکز پر اور آن لائن بھی اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ، پی ایس ای آر سنٹرز پر شفاف انداز میں حقیقی ڈیٹا کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ ۔ بعد ازاں وائس چیئرپرسن جہاں آراء وٹو نے بعد ازاں پی ایس ای آر سنٹر اور اپنی چھت اپنا گھر فرنٹ ڈیسک کا دورہ کرتے ہوۓ کہا کہ  اپنی چھت اپنا گھر وزیراعلی مریم نواز شریف کا ایک خصوصی اقدام ہے ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ علاؤہ ازیں وائس چیئرپرسن جہاں آراء وٹو نے فرنٹ ڈیسک پر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔