کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو تیسرے روز بھی نہ نکالا جاسکا

سیاحوں کو ایک ہوٹل میں اکٹھا کیا گیا ہے،بحفاظت نکالنے کی کوششیںمسلسل جاری

ہفتہ 31 اگست 2024 16:04

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2024ء) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے سیاحتی مقام کمراٹ میں پھنسے ہوئے سیاح تیسرے روز بھی نہ نکل سکے۔اسسٹنٹ کمشنر فوکل پرسن شاہد علی کا کہنا ہے کہ کمراٹ میں سیاحوں کو ایک ہوٹل میں اکٹھا کیا گیا ہے، آج کوشش کی جاری ہے کہ سیاحوں کو باحفاظت نکال سکیں۔

(جاری ہے)

شاہد علی کے مطابق جہازبانڈہ میں 50 سے 70 سیاح کو بھی کمراٹ آنے کا کہا گیا ہے، بری کوٹ کے مقام پر دریا برد میں دیرکمراٹ شاہراہ کی بحالی شروع کردی گئی جب کہ سیاحوں کو خوراک،کھانے پینیکی اشیائ حکومت فراہم کر رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پھنسے سیاحوں کوریسکیو کرکے محفوظ مقام پرمنتقل کرنے اور رابطہ سڑک کی بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :