کسان کارڈ کی رجسٹریشن آن لائن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 3 ستمبر 2024 17:22

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 ستمبر 2024ء ) ڈپٹی کمشنر بہاولنگر جناب ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں کسان کارڈ  کی رجسٹریشن اور  اجراء کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ذڈاکٹر محمد اشفاق,  بینک آف پنجاب کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے. تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد اشفاق نے بریفنگ میں بتایا  کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا ہدف 32 ہزار 503 مقرر کیا گیا اور ابتک 27 ہزار 642 زمیندار رجسٹرڈ کئے جاچکے ہیں جو کہ ہدف کا 85 فیصد ہے.انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ کی رجسٹریشن آن لائن جاری ہے. ایک ایکڑ سے ساڑے بارہ ایکڑ اراضی کے مالک  زمیندار کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے لئے اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر سے میسج دیں. کسی دشواری کی صورت میں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر سے رابطہ کریں. ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے کہا کہ کسان کارڈ حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں زمینداروں کی رجسٹریشن اور کسان کارڈ کے اجراء کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔اور کسان رجسٹریشن کا ٹارگٹ اسی ہفتہ مکمل کیا جائے