
سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بچانے والے ڈرائیور کی وزیراعظم سے ملاقات
شہبازشریف کا اپنی جان کی پرواز کئے بغیر لوگوں کی جان بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور کیلئے25لاکھ انعام کااعلان،مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے،وزیراعظم کی ملاقات کے موقع پر گفتگو
فیصل علوی
بدھ 4 ستمبر 2024
15:41

(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے۔
اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا اور ان کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور ان کے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔ ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ڈرائیورمحب اللہ نے اس موقع پر وزیراعظم سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کو سراہا اور میرے لئے قیمتی وقت نکالا، وزیر اعظم ہاوس میں وزیرِ اعظم کی جانب سے عزت افزائی پر تہہ دل شکر گزار ہوں۔مزید اہم خبریں
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان
-
بھکر، مختلف محکموں کو بلیک میل کرنے والاجعلی ایس پی گرفتار، پولیس یونیفارم اور وائرلیس سیٹ برآمد
-
آسٹریا میں پاکستان کے سفارتی مشن کا افسر کروڑوں روپے کا غبن کر کے فرار
-
لا وارث لاش، لاوارث سچ
-
تحریک انصاف آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کیلئے تیار، علی امین گنڈاپور قیادت کریں گے
-
یہ حکمران جب تک رہیں گے ان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان عباسی
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.