انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کیلئے شیڈول جاری

بدھ 4 ستمبر 2024 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء)انٹرمیڈیٹ پیپروں کی ری چیکنگ کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا، درخواستیں 19 ستمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار اپنی درخواستیں بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔ درخواست کے بعد امیدواروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بورڈ آفس بلوایا جائے گا جہاں مقررہ تاریخ پر ان کے پیپرز دکھائے جائیں گے۔اس سال امتحان میں 75 ہزار طلبا فیل ہوئے ۔