ساتویں ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ زرعی شماری کی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

بدھ 4 ستمبر 2024 21:43

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2024ء) ساتویں ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ زرعی شماری کی تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ تربیت کے تیسری/ آخری روز چیف کنسلٹنٹ آزاد کشمیر نعیم ظفر، کنسلٹنٹ ایف اے او ارم طارق نے تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نعیم ظفر نے ساتویں ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ زرعی شماری کی ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں زرعی شماری کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دئے۔

اس موقع پر محترمہ ارم طارق نے تربیتی سیشن کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ تربیتی ورکشاپ کے تیسرے روز سی ڈی اے اور سبجیکٹ کے ٹرینرز احمد فراز، آئی ٹی انجینئرجمشید بشیر اور ٹرینر آئی ٹی غلام کبریاء نے مختلف سیشن کروائے۔ اس موقع پر شمار کندگان اور سپروائزر کو ٹیبلیٹ پر ٹرین کیا عملی طور پر مختلف زرعی شماری کے فارم مکمل کر کے شمار کندگان اور سپروازر کو عملی مشق ڈی گئی۔