حکومت ملک میں سیزنل بجلی ٹیرف متعارف کرانے جارہی ہے

سیزنل ٹیرف کے ذریعے کیپسٹی ادائیگیاں کم کرنے میں مدد ملے گی ، بجلی کی کھپت بڑھانے کے حوالے سے ایک جامع پلان لا رہے ہیں، ایرن نے کبھی 18ارب ڈالر جرمانے کی بات نہیں کی۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 4 ستمبر 2024 20:44

حکومت ملک میں سیزنل بجلی ٹیرف متعارف کرانے جارہی ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 ستمبر 2024ء) وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں سیزنل بجلی ٹیرف متعارف کرانے جارہی ہے،سیزنل ٹیرف کے ذریعے کیپسٹی ادائیگیاں کم کرنے میں مدد ملے گی ۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے معاملے پر وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرن نے کبھی 18ارب ڈالر جرمانے کی بات نہیں کی۔

میرے علم میں نہیں کہ 18ارب ڈالر جرمانے کے اعدادوشمار کہاں سے آئے؟میں نے تمام فائلیں دستاویزات دیکھی ہیں کہیں بھی 18ارب ڈالر کا ذکر نہیں ہے۔ ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق موجودہ صورتحال پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ اٹارنی جنرل پاکستان سے مشاورت کے بعد بات کرنے کی پوزیشن میں ہوں گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ ریکوڈک میں بین الاقوامی سرمایہ کار ی اگلے مرحلے میں ہے۔

(جاری ہے)

ریکوڈک منصوبے پر دو سے تین ماہ میں بڑی پیشرفت کی امید ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ملک میں ڈیزل اسٹاک سے متعلق معاملے کا مجھے علم نہیں۔ ڈیزل اسٹاک سے متعلق معاملہ چیئرمین اوگرا سے چیک کرکے بتاؤں گا۔ وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ بجلی کی کھپت بڑھانے کے حوالے سے ایک جامع پلان لارہے ہیں۔حکومت ملک میں سیزنل بجلی ٹیرف متعارف کرانے جارہی ہے، سیزنل ٹیرف کے ذریعے کیپسٹی ادائیگیاں کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید برآں وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ حکومت کی چار یا پانچ ٹیمیں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے کام کر رہی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں، جینکوز، سرکلر ڈیٹ، کپیسٹی پیمنٹس پر الگ الگ ٹیمیں کام کر رہی ہیں، امید ہے جو پیکیج لے کر آئیں گے اس سے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی سپلائی کے حوالے سے سردیوں میں ایک بڑا چیلنج درپیش ہو گا، سردیوں میں بجلی کی کھپت کم ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے۔

سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھانا ضروری ہے، جس پر کام جاری ہے، اگر ہم بجلی کی قیمتیں کم کر کے گیس کی قیمتیں بڑھائیں گے تو سردیوں میں بجلی کی کھپت بڑھ سکتی ہے۔ اگر ہیٹرز اور چولہے گیس کے بجائے بجلی پر منتقل کریں تو سردیوں میں کپیسٹی پیمنٹ سے بچا جا سکتا ہے۔ ہر 10 روز کے بعد سعودی عرب کے وفود سے ملاقات کرتا ہوں، گرین ریفائنری کے لیے کمرشل رپورٹ دسمبر میں سامنے آئے گی۔