6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے آر ڈبلیو ایم سی لیاقت باغ ورکشاپ میں پاک فوج اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 6 ستمبر 2024 18:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چئیرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ اور سی ای او رانا ساجد صفدر کی ہدایت پر 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے آر ڈبلیو ایم سی لیاقت باغ ورکشاپ میں پاک فوج اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال نے کی،واک میں آر ڈبلیو ایم سی کے تمام ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے ملازمین کی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :