بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیر آباد میں یوم دفاع کی تقریب انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی ہفتہ 7 ستمبر 2024 14:00

نوابشاہ (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07ستمبر 2024 ) 6 ستمبر 2024 کے دن بختاور کیڈٹ  کالج فار گرلز شہید  بینظیر آباد میں یوم دفاع کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ کی سربراہی  میں کیمپس میں موجود تمام کیڈٹس اور کالج کے عملے نے بھرپور شرکت کی کیڈٹس نے اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیےخوبصورت انداز میں ملی نغمے ،تقاریر،ٹیبلو  اور ڈرامہ پیش  کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے وطن پر نثار جانبازوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں وہی اتحاد واتفاق کی دوبارہ ضرورت ہے تاکہ مستقبل قریب میں ہم اپنے وطن کی خدمت کر سکیں اور اگر کوئی میلی آنکھ سے وطن کی طرف دیکھے تو اس کو دوبارہ سے 1965 کی یاد دلوادیں .اس تقریب میں پانچوں ہاسٹل کے درمیان  مصوری کا شاندار مقابلہ ہوا۔جس میں کیڈٹس نے دیدہ زیب رنگوں کے ذریعے دلکش یوم دفاع کے حوالے سے پوسٹر بنائےجس میں ہاسٹل فاطمہ جناح اول درجے پر رہا ۔اور خطاب کے آخر میں پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے   کیڈٹس کی کارکردگی کو سراہا اور دعا کی کہ یہ کیڈٹس مستقبل کے معمار بنیں گیں اور ملک کا  نام روشن کریں گے۔