ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹائیفائیڈ کا شکار، ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت مشکل

اعصام الحق کو بطور پلئیر ڈیوس کپ ٹائی کے میچ میں شرکت کرنا تھی

ہفتہ 7 ستمبر 2024 18:16

ٹینس اسٹار اعصام الحق ٹائیفائیڈ کا شکار، ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت مشکل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2024ء) ٹینس اسٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق ٹائیفائیڈ کا شکار ہوگئے ہیں۔ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے پاکستان ڈیوس کپ ٹیم ہفتہ کواسلام آباد سے بارباڈوس روانہ ہوئی جہاں وہ 14 ستمبر کو میزبان حریف کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں مدمقابل ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیم کیساتھ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کو بطور پلیئر ساتھ جانا تھا لیکن ٹائیفائیڈ کا شکار ہونے کے باعث وہ ٹیم کے ساتھ روانہ نہ ہوسکے۔

ان کے ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔بارباڈوس روانہ ہونے والی 8 رکنی پاکستانی ٹیم میں 3 آفیشلز بھی شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عقیل خان، محمد شعیب، یوسف خلیل اور احمد قریشی شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں حمید الحق (کپتان)، محمد خالد (کوچ)، سیکرٹری پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل (منیجر سیکرٹریفزیو) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :