
اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہوں، صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کا اعلان
میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں،گلوکارہ
اتوار 8 ستمبر 2024 12:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب مجھے اپنے کیریئر میں شہرت ملی اور میں خودمختار ہوئی تو میں نے اپنے شوہر کے دوسری خواتین سے تعلقات برداشت نہیں کیے اور نہ ہی ان کا تشدد برداشت کیا اور شوہر سے خلع لینے کا فیصلہ کیا۔
صنم ماروی نے کہا کہ میں نے اپنی شادی کو بچانے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا لیکن جب معاملات برداشت سے باہر ہوئے تو پھر میں نے شوہر سے خلع لے لی۔گلوکارہ نے کہا کہ شوہر سے خلع کے بعد بچوں کی حوالگی کا کیس کافی عرصے تک عدالت میں زیرِ سماعت رہا لیکن پھر میں نے بچوں کی خاطر کیس سے دستبرداری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب میرے تینوں بیٹے اپنے والد کے ساتھ لاہور میں مقیم ہیں جبکہ میری بیٹی میرے ساتھ رہتی ہیں۔صنم ماروی نے اپنی چوتھی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل میرے اہلخانہ نے میری شادی کروائی۔گلوکارہ نے کہا کہ میرے شوہر کا نام خبیب ہے، وہ بہترین انسان ہیں اور میں اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ صنم ماروی نے 18 سال کی عمر میں پہلی شادی کی تھی، ان کے پہلے شوہر آفتاب احمد کو سال 2009 میں کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔آفتاب احمد کے قتل کے وقت صنم ماروی اپنے پہلے بچے کی امید سے تھیں، پہلے شوہر کے قتل کے چند سال بعد گلوکارہ نے اپنی خالہ کے بیٹے حامد خان سے دوسری شادی کرلی تھی جن سے ان کے تین بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے ساتھ رہتے ہیں۔دوسرے شوہر سے خلع کے بعد، صنم ماروی نے حبیب قریشی نامی شخص سے خفیہ نکاح کیا تھا لیکن سال 2023 میں انہوں نے تیسرے شوہر سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی۔مزید قومی خبریں
-
ڈالر کی قیمت میں دو ہفتے کے بعد روپے کے مقابلے میں کمی
-
18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد پیک شدہ دودھ و ملک پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت میں 20 فیصد کمی
-
ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری کردی گئی
-
لاہور: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزم نے تیز دھار آلے سے بیٹی اور بہنوئی کو قتل کردیا
-
الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے ،اسلام آ باد پولیس نے مدعی پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا
-
بانی تحریک انصاف کو دنیا کے بڑے بڑے مائنس نہیں کر سکتے،بیرسٹر گوہر
-
دادو، پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی لاشیں گھر سے برآمد
-
جو کرپشن کرتا ہے، اللّٰہ تعالیٰ ان کی نسلوں کو تباہ کرے، اعظم سواتی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا جیمز اینڈ جیمالوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، پشاور آفس کا دورہ
-
گورنر ہائوس میں صوبائی حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی،فیصل کریم کنڈی
-
موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، مصدق ملک
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو مائنس کردیا، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.