چوہدری عبدالجبار اپل کو لیسکو لاہور ڈویژن کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

وہ چوہدری برجیس طاہر کی نمائندگی کرتیہوئے حلقہ کے عوام کی خدمت کرینگے

پیر 9 ستمبر 2024 11:40

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) چوہدری عبدالجبار اپل کو لیسکو لاہور ڈویژن کا کو ارڈینیٹر برائے حلقہ این اے 111 مقرر کر دیا گیا ہے چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ عبدالجبار اپل حلقہ این اے 111 کے واپڈا سے متعلقہ کاموں کے لیے چیف افیسر لیسکو واپڈا افیشلز اور عوام کے ساتھ رابطہ میں رہیں گے اور عوام کیواپڈاسے متعلقہ کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے فوری حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ان کی تقرری پر مبارک بادوں کا تانتا بند گیاحلقہ بھر کے لیگی ورکروں کارکنوں نے عبدالجبار اپل کو مبارکباد دیتے ہوئے چوہری برجیس طاہر کا شکریہ ادا کیا