آرامکو نے پاکستان میں کوئی سائٹ قائم نہیں کی، سی ای او گو ذیشان طیب

پیر 9 ستمبر 2024 22:24

آرامکو نے پاکستان میں کوئی سائٹ قائم نہیں کی، سی ای او گو ذیشان طیب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) پا کستان میں سعودی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے بزنس پار ٹنر،گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ (گو) کے چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان طیب نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک پاکستان میں کہیں بھی آرامکو کی کوئی سائٹ قائم نہیں کی گئی ہے اور مناسب وقت پر اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی گمراہ کن تصویر اور خبریں گمراہ کن ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں سعودی تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے بزنس پارٹنر گو کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی سائٹ کمیشن نہیں کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصویر پاکستان سے باہر کسی اور سائٹ کی ہے۔دنیا کی معروف انٹیگریٹڈ انرجی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک آرامکو نے رواں سال کے اوائل میں گو پاکستان میں 40 فیصد حصص کا حصول مکمل کیا تھا۔دسمبر 2023 میں آرامکو نے 40 فیصد ایکویٹی حصص حاصل کرنے کے لیے حتمی معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ یہ حصول آرامکو کا پاکستانی ایندھن کی خوردہ مارکیٹ میں پہلا قدم تھا، جس نے بین الاقوامی سطح پر اپنی ڈاؤن اسٹریم ویلیو چین کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کو آگے بڑھایا۔#