وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا

جمعرات 11 جون 2026 14:34

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، جاری ترقیاتی منصوبوں پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2026ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان، اور بابر نواز خان نے بدھ کو یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقاتوں میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقہ کے امور اور جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقاتوں میں ارکان کے متعلقہ حلقوں کے مجموعی سیاسی اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقاتو ں میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی شریک تھے ۔