شمالی کوریا میں سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر30 سرکاری افسران کو پھانسی

منگل 10 ستمبر 2024 11:29

شمالی کوریا میں سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر30 سرکاری افسران ..
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) شمالی کوریا میں 30 سرکاری افسران کو سیلاب سے قبل حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر پھانسی دینے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی اور میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں ایسے اشارے ملیہیں کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے حکم پر حکمران جماعت کی صوبائی کمیٹی کے سابق سکریٹری سمیت 20 سے 30 افسران کو پھانسی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کم جونگ ان حکمران جماعت کے ہنگامی اجلاس میں پہلے ہی سیلاب سے بچا کے لیے حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر نقصان کے ذمے داران کو سخت سزا دینے کا اشارہ دے چکے تھے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا میں رواں سال جولائی میں آئے تباہ کن سیلاب سے 1500 افراد ہلاک یا لاپتا ہو ئے تھے جبکہ ہزاروں گھر تباہ ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے پھانسی دینے کی اب تک سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی آزاد ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :