محکمہ وائلڈ لائف نے مونال اورلامونتانا کا قبضہ حاصل کرلیا

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مونال اور لامونتانا کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا

جمعرات 12 ستمبر 2024 12:47

محکمہ وائلڈ لائف نے مونال اورلامونتانا کا قبضہ حاصل کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ حاصل کر لیا۔وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مونال اور لامونتانا ریسٹورنٹس کا قبضہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حاصل کیاگیا، فیصلے کے تحت محکمہ وائلڈ لائف اور ضلعی انتظامیہ نے مونال اور لامونتانا کو سیل کردیا ہے۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سیدونوں ریسٹورنٹس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنی ا?خری سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 11 ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا کنٹرول سنبھالے، سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے، ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کیے جائیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ وائلڈ لائف کو ڈسٹرب کیے بغیر ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں، ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا ہے اس حوالے سے وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لی جائے، ساتھ ہی ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔