کامران اکمل مسلسل ہوم ٹیسٹ ایڈوانٹیج ضائع کرنے پر قومی ٹیم سے نالاں

ہماری ٹیم جس مائنڈ سیٹ سے کھیل رہی ہے اس سے صرف میچ ڈرا ہوتا ہے : سابق کیپر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 12 ستمبر 2024 13:27

کامران اکمل مسلسل ہوم ٹیسٹ ایڈوانٹیج ضائع کرنے پر قومی ٹیم سے نالاں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 ستمبر 2024ء ) قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ہوم گراؤنڈ پاکستانی ٹیم کے مسلسل ٹیسٹ میچز ہارنے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے 42 سالہ سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ ہم گزشتہ 2 سالوں سے منفی انداز میں اپنا ہوم ایڈوانٹیج ضائع کررہے ہیں جس کی وجہ سے ہم اپنے ہوم گراؤنڈز پر ٹیسٹ کرکٹ میں جیت نہیں پارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف تاریخی شکست نے ہمیں دکھایا ہے کہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ہم کہاں کھڑے ہیں، پاکستانی ٹیم کا نقطہ نظر جیتنے کے بارے میں نہیں ہے، جس انداز سے کھیل رہے ہیں وہ صرف ڈرا کرسکتے ہیں۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمیں اسے درست کرنے اور جیتنے کا انداز اپنانا ہوگا ورنہ تو صرف اللہ ہی ہماری کرکٹ کو بچا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز مسلسل ریڈ بال فارمیٹ نہ کھیلنے کے بہانے پر کہا کہ میں پچھلے 7 یا 8 مہینوں سے سُن رہا ہون کہ ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہورہی ہیں انہیں کس نے منع کیا ہے نہ کھیلیں؟ کس نے آپ کو کہا ہے کہ لیگز پر توجہ دیں اور پریکٹس یا ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلیں؟۔

سابق کرکٹر نے سوال اٹھایا کہ بھارت نے بھی کئی عرصے سے ریڈ بال کرکٹ نہیں کھیلی تھی لیکن بنگلا دیش کے خلاف اپنی سیریز سے پہلے انہوں نے دلیپ ٹرافی کا میچ شیڈول کیا اور اور ہر ایک اس فارمیٹ کو کھیل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :