شاہ محمود قریشی کا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ

اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا‘رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:22

شاہ محمود قریشی کا حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، اگر اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہ کی تو ملک بڑے حادثے سے دوچار ہوجائیگا، یہ حکومت آئین قانون اور عدالتی فیصلوں میں رکاروٹ بنی ہوئی ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں کشمیری جب اس طرف دیکھتے ہیں وہ پاکستان سے مایوس ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان کو مستقبل میں کچھ نظر نہیں آرہا۔ آئینی پیکچ کی بات ہو رہی جو جوڈیشری کیلئے سوالیہ نشان بن جائے گی۔ عوامی نمائندوں کو اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا، ہمارے 10 ایم این اے قومی اسمبلی کے اندر سے اغوا کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خورشید شاہ اور اسپکر ایاز صادق نے تقدس ایوان سے متعلق جو گفتگو کی وہ قابل تحسین ہے، اسپیکر نے ہمارے ایم این ایز کے پرڈوکشن آڈر جاری کیے اور وہ پیش ہو کر اپنے اغوا کا احوال بتائیں گے۔