پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں17افراد جاں بحق1353زخمی ہوئے

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:24

پنجاب بھرمیں 1302ٹریفک حادثات میں17افراد جاں بحق1353زخمی ہوئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2024ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1302ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں570افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔783معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں756ڈرائیوز،44کم عمرڈرائیور، 470مسافراور146پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ264ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت278متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد94حادثات میں99متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان76حادثات میں76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1372متاثرین میں 1086مرد اور286خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں211افراد کی اوسط عمر18سال سے کم780افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ381زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1216موٹرسائیکلز،72آٹورکشے،99کاریں،31وین06مسافر بسیں،33ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔