وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس

جمعرات 12 ستمبر 2024 22:28

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2024ء) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس ہوا۔کابینہ کمیٹی نے این ایچ اے کو ضروری ریاستی ملکیتی ادارہ قرار دیدیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس حوالے سے وزارت مواصلات کی تجویز کی منظوری دیدی گئی، پاکستان پوسٹ آفس کو اسٹریٹجک اور ضروری اداروں کی کیٹگری میں شامل کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ۔

وزارت دفاع کی جانب سے بعض اداروں کو ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے اسٹریٹجک ادارے قرار دینے کی تجویز منظور کر لی گئی۔ان اداروں کی کیٹگری کا تعین کرنے کیلئے وفاقی کابینہ سے حتمی منظوری لی جائے گی۔پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن بھی شامل ہیں۔

ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو اسٹریٹجک ادارہ قرار دینے کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی۔واپڈا کو اسٹریٹجک اور ضروری ریاستی ادارہ ‘قرار دینے کی سمری بھی منظور کر لی ۔واپڈا کو اپنا گورننگ ایکٹ ایس او ایز ایکٹ کے مطابق وضع کرنے کی ہدایت کردی ۔کمیٹی نے تین اداروں کے آزادانہ ڈائریکٹرز، ایکس آفیشو ڈائریکٹرز اور بورڈز چیئرمین کے تقرر کی منظوری دیدی۔ان میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی شامل ہیںپاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے بورڈ ممبرز کیلئے نامزدگیوں اور تشکیل نو کی منظوری ہیں۔