Live Updates

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں بڑا جلسہ کرنا ہے احتجاج کی بجائے اس پر توجہ مرکوز کریں

عمران خان بڑے واضح ہیں کہ آئین قانون کو ملک میں بحال کردیں، ملک میں آئین قانون کی حکمرانی نہیں ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ ہم خوفزدہ ہوجائیں گے ، اب یہ نہیں ہوگا، قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔ رہنماء پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 ستمبر 2024 22:49

عمران خان نے کہا کہ لاہور میں بڑا جلسہ کرنا ہے احتجاج کی بجائے اس پر ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 ستمبر 2024ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہمیں ڈرا دھمکاکرآئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، آئینی ترمیم کرنے اور مستفید ہونے والوں کو کہیں گے یہ طریقہ درست نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ سب کی عمر بڑھا دی جائے، تاکہ آپ کہہ سکیں پارلیمان نے ترمیم کردی ، اب میں مزید تین سال ملازمت کروں گا۔

انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بڑے واضح ہیں وہ کہتے ہیں ہم آپ سے ایک مطالبہ کررہے ہیں کہ آئین قانون کو ملک میں بحال کردیں، ملک میں آئین قانون ناپید ہوچکا ہے، آئین قانون کی حکمرانی نہیں ہے، ملک میں جو کچھ ہورہا ہے یہ سمجھتے ہیں ہم خوفزدہ ہوجائیں گے ، اب یہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

آپ نے 9 مئی سے پہلے اور بعد میں بہت جبر کرلیا، 8 فروری کو الیکشن پر ڈاکہ ڈالا، پھر عدالتوں کو استعمال کیا، برملا کہتے ہیں کہ چیف جسٹس نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، جبر کو آگے بڑھانے میں وہ معاون ثابت ہوئے۔

ہمارے انتخابی نشان اور ہماری تمام پٹیشنز کے ساتھ کیا ہوا؟اس سب کے باوجود ہم ختم نہیں ہورہے ہمارا وجود بڑھ رہا ہے ۔ جلسہ اس لئے منسوخ کیا کہ عمران خان نے لاہور جلسے پر توکہ مرکوز رکھیں۔ہم اس وقت احتجاجی عمل میں ہیں، ملک میں قانون آئین کی دھجیاں نہیں اڑنے دیں گے، جس طریقے سے دھمکا ڈرا کے آئینی ترمیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آئینی ترمیم کا یہ طریقہ نہیں، آپ چاہتے ہیں کہ آئینی ترمیم ہو اور سب کی عمر بڑھا دی جائے، آئینی ترمیم کرنے اور بنیفشریز کو کہیں گے آئینی ترمیم کا یہ طریقہ نہیں ہے، یہ طریقہ نہیں ہے کہ آپ کہیں کہ پارلیمان نے ترمیم کردی ہے میں مزید تین سال ملازمت کروں گا، آپ کی آئینی ترمیم کیلئے کیا ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں آپ کو یاد دلاتے رہیں گے ۔

لوگوں کے ضمیر کو بھی جھنجوڑ رہے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ چیف جسٹس کو اپنے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہوگا اور پوچھنا ہوگا کہ کسی کی بیٹی اغواء کیوں ہوئی؟ اس بنیاد پر چشم پوشی نہیں کرسکتے کہ آئینی ترمیم ہوگئی اور مجھے مدت ملازمت میں توسیع مل گئی ہے۔ ہم ڈر کرگھر میں نہیں بیٹھیں گے ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات