
این اے 171 میں پیپلز پارٹی کے جس بندے کو جتوایا گیا وہ کونسلر بننے کے بھی قابل نہیں ہے
پولنگ ڈے کی صبح کو ہمارے 70 پولنگ ایجنٹس کو ویگو ڈالوں میں ڈال کر لے گئے، پورا دن ووٹنگ کے دوران پیپلز پارٹی کے کیمپ مکمل طور پر خالی تھے، 3 دن قبل حلقے کے 70 فیصد پریزائیڈنگ افسران کو اچانک تبدیل کر دیا گیا، عون عباس بپی کا انکشاف
محمد علی
جمعرات 12 ستمبر 2024
23:35

(جاری ہے)
301 میں سے 295 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار کو 1 لاکھ 9 ہزار ووٹ حاصل ہو چکے، جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار کو 57 ہزار سے زائد ووٹ حاصل ہو چکے۔
واضح رہے کہ رحیم یار خان کے حلقہ این اے 171 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ ضمنی انتخابات کے باعث مقامی سطح پر آج ضلع رحیم یار خان میں عام تعطیل ہے جبکہ دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے لیے 2700 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ حلقہ این اے 171 میں 5 لاکھ 26 ہزار ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا، جبکہ حلقے میں کل 301 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 113 ہے جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 38 ہزار860 ہیں۔ حلقے میں مردوں اور خواتین کے لیے 88، 88 جبکہ مشترکہ 125 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ مردوں کے لیے 510 اور خواتین کے لیے 391 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ این اے 171 کی پولنگ کے لیے 301 پرائیذائیڈنگ، 15 ریزرو پرائیذائیڈنگ آفسیرز تعینات کیے گئے ۔ 946 اسسٹنٹ پرائیذائیڈنگ آفیسر، 946 پولنگ آفیسرز اور 301 نائب قاصد تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ریٹرنگ آفیسر کی ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر رحیم یارخان وقاص ظفر نے ادا کی۔ انتخابی حلقہ کی سیکیورٹی 4 سیکٹرز اور23 سب سیکٹرز میں تقیسم کی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں 2700 پولیس آفیسرز اور اہلکار تعینات ہیں، ضمنی الیکشن کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے جبکہ حلقہ کے 62 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشنز پر ایلیٹ فورس، کیو آر ایف کے دستے بھی تعینات کیے گئے۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے 7 امیدوار ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق ایم این اے ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ کی وفات پر یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
-
حکومت کا پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل مہنگا کر دیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، اربوں ڈالرز سے تعمیر ہونے والی ایم 5 موٹروے کا بڑا حصہ بہہ گیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا الیکٹرک بس میں خواتین، بزرگوں اورطلباء کیلئے فری سفر کا اعلان
-
ایران میں جوہری معائنہ کاروں کی واپسی مفاہمت کی جیت، رافائل گروسی
-
اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلیے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے
-
پنجاب میں سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور کی بات اعلان بھی نہیں کیا گیا
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
-
وفاقی حکومت دہشتگردی کیخلاف غیرذمہ دارانہ بیانات سے گریز اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.