ربیع الاول کا مہینہ انسانسیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہی: علماء

تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں: مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعہ 13 ستمبر 2024 18:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2024ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الھسن طاہر، مولانا عبدالعزیز، مولانا زبیرجمیل نے جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مہینہ انسانسیت کے لیے پہلی بہار کا پیغام ہے نبی کریمؐ سے محبت ایمان کا حصہ ہے تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت کے جذبے ساتھ منائیں ۔

آپؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ نبی کریمؐ نے خواتین کے ساتھ خاص طور پر اچھا برتائو کرنے کا حکم دیا۔ے کہا کہ نبی کریمؐ کا اسوہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ آپؐ کی اس دنیا میں آمد کائنات کی تاریخ میں وہ بابرکت لمحہ ہے جب پوری دنیا کی کایا پلٹ گئی۔

(جاری ہے)

نبی کریمؐ نے دنیا کو ظلم اور جہالت کی تاریکیوں سے نجات دلائی۔

نبی پاکؐ نے لوگوں کو مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دیا ۔نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا تذکرہ تمام آسمانی صحیفوں میں موجود تھا اور امتیں آپ ﷺ کا انتظار کر رہی تھیں۔آپ ﷺ اندھیروں میں اجالا اور آفتاب نبوت بن کر طلوع ہوئے تو انسانوں کا مقدر جگمگا اٹھا خطباء کو ماہ ربیع الاول میں آپ ﷺکی سیرت کے اس پہلو کو نمایاں طور پر بیان کرنا چاہیے اسلام دشمن قوتیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے ساتھ ساتھ عقیدہٴ ختم نبوت کے منکرین کی پشت پناہی کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :