اسلامیہ یونیورسٹی کا بہاولنگر اوررحیم یارخان کیمپسز کے تدریسی پروگراموں کی فیسوں میں نمایاں کمی اعلان

جمعہ 13 ستمبر 2024 22:09

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2024ء) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز میں مختلف تدریسی پروگراموں کی فیسوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پروفیسرڈاکٹر جواد اقبال چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی و ڈائریکٹر اکیڈیمکس کے مطابق فیسوں میں کمی موجودہ مشکل معاشی حالات کے پیش نظروالدین اور طلباو طالبات کا مالی بوجھ کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

فیسوں کو سیمسٹر وائز بڑی کمی کے ساتھ ازسرنو مرتب کیا گیا ہے۔ بہاول پور کیمپس میں بی ایس پبلک پالیسی اینڈ گورننس، جینڈر اسٹڈیز، پولیٹیکل اینڈ پارلیمنٹری اسٹڈیز، پولیٹیکل سائنس، ایجوکیشن ٹریننگ، مارکیٹنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس پروگرام، سرائیکی اورپاکستان اسٹڈیزکے پہلے اور دوسرے سیمسٹر کی فیس یکمشت25ہزار روپے کر دی گئی ہے اور اگلے سیمسٹر کی فیسوں میں فی سیمسٹر (سالانہ)5 ہزار روپے کا اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایم ایس سرائیکی، فیکلٹی آف کیمپوٹنگ کے ایم ایس پروگراموں، بی ایس فرانزک سائنس کی فیسوں میں 20فیصدکمی گئی ہے۔ بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز میں بھی اسی شرح سے یکمشت 25 ہزار روپے لاگو کی گئی ہے۔ بہاولنگر کیمپس کے مندرجہ ذیل تعلیمی پروگراموں کی یکمشت فیس 25 ہزار مقرر کی گئی ہے جن میں بی ایس اکنامکس، انگلش لٹریچر اینڈ لنگویسٹس، اردو، اپلائیڈ سائیکالوجی، ایجوکیشن، فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز، پاکستان اسٹڈیز، اسلامک اسٹڈیز، بی بی ایآنر، باٹنی، فزکس، ریاضی، بائیوٹیکنالوجی، بائیو کیمسٹری، ذوالوجی، کیمسٹری، پبلک ایڈمنسٹریشن اور کامرس شامل ہیں۔

اسی طرح رحیم یار خان کیمپس کے مندرجہ ذیل پروگراموں کے پہلے سے 8 ویں سیمسٹر کی فیس 25 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ ان پروگراموں میں بی ایس شماریات، فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز، انفارمیشن سیکورٹی، بائیو ٹیکنالوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، ہومن ڈائٹ اینڈ نیوٹریشن، اسلامک اسٹڈیز، ریاضی، ایجوکیشن ٹریننگ، اردو اینڈ اقبالیات شامل ہیں۔ رحیم یار خا ن کیمپس میں سائنسی پروگراموں کے پہلے تا 8ویں سیمسٹر کی فیس 40ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ان پروگراموں میں بی ایس باٹنی، بائیو کیمسٹری، فزکس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ایجوکیشن، ذوالوجی، فزیکل تھراپی اور کیمسٹری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :