پارلیمنٹ کے اندر ایک فتنہ گروپ ہم آہنگی کیلئے تیار نہیں: عظمیٰ بخاری

آئین لکھنا کسی جج کا کام نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے‘میڈیا سے بات چیت

اتوار 15 ستمبر 2024 17:10

پارلیمنٹ کے اندر ایک فتنہ گروپ ہم آہنگی کیلئے تیار نہیں: عظمیٰ بخاری
"لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2024ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر ایک فتنہ گروپ ہے جو ہم آہنگی کے لیے تیار نہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئین لکھنا کسی جج کا کام نہیں بلکہ پارلیمنٹ کا کام قانون سازی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عید میلاد النبیﷺ سے متعلق ڈیوٹی دی گئی ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پچھلی مرتبہ آرٹس کونسل کا دورہ نہیں کر سکی تھی آج وزٹ کر رہی ہوں، جھنگ کے دورے پر خوشی ہوئی، آرٹ سے متعلق بہت کام ہو سکتا ہے، فیصل آباد آرٹس کونسل میں بہت کام ہونا باقی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اداروں کو پچھلے 4 سال سے کام کی عادت نہیں تھی لیکن اب جو کام کرے گا وہی سیٹ پر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :