سٹالینز کو 126 رنز سے شکست، مارخورز کی چیمپئنز ون ڈے کپ میں مسلسل دوسری کامیابی

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سٹالینز کی پوری ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم 45 رنز

پیر 16 ستمبر 2024 13:13

سٹالینز کو 126 رنز سے شکست، مارخورز کی چیمپئنز ون ڈے کپ میں مسلسل دوسری ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے چوتھے میچ میں مارخورز نے سٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی۔فیصل آباد میں ہونیوالے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے چوتھے میچ میں مارخورز نے سٹالینز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے کھیلتے ہوئے مارخورز کی پوری ٹیم 45 اوورز میں 231 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

(جاری ہے)

مارخورز کی جانب سے افتخار احمد 60 اور سلمان علی آغا 51رنز بنا کر نمایاں رہے، عبدالصمد نے 37، کپتان محمد رضوان نے 33، فخر زمان نے 20 اور کامران غلام نے 11 رنز بنائے۔سٹالینز کی جانب سے جہانداد خان نے 4، مہران ممتاز نے 3 جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سٹالینز کی پوری ٹیم 24 ویں اوور میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، بابر اعظم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے، شان مسعود نے 19 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔مارخورز کی جانب سے زاہد محمود نے 5، سلمان آغا نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔