اٹلی نے اسرائیل کو کوالیفائنگ میچ میں ہرا کر فیفا ورلڈکپ 2026 سے باہر کر دیا

بدھ 15 اکتوبر 2025 11:36

اٹلی نے  اسرائیل کو کوالیفائنگ میچ میں ہرا کر فیفا ورلڈکپ 2026 سے باہر ..
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) میٹیو ریٹیگوئی اور گیانلیوکاکے شاندار کھیل کے باعث اٹلی نے یوئیفاگروپ سٹیج کے کوالیفائنگ میچ میں اسرائیل کو با آسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ ای ایس پی این کے مطابق اٹلی نے اس فتح کے ساتھ ہی حریف اسرائیل کی فٹ بال ٹیم کا فیفا ورلڈکپ 2026 کھیلنے کا خواب بھی چکناچور کر دیا۔اس شکست کے بعد اسرائیل کی ٹیم فیفا ورلڈکپ 2026سے باہر ہوگئی ہے ۔

یوئیفاگروپ آئی کے میچ میں اٹلی کے میٹیو ریٹیگوئی نے 2 جبکہ گیانلیوکانے 1 گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بلیو نیرجی سٹیڈیم، یوڈین، اٹلی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ یوئیفاگروپ آئی کے میچ میں میزبان اٹلی اور اسرائیل کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں اٹلی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اسرائیل کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا کر فیفا ورلڈکپ 2026 سے باہر کردیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کی ٹیم اپنی پوری کوشش کے باوجود میچ میں کوئی گول سکور نہ کرسکی۔میچ سے قبل شائقین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔دوسری جانب اطالوی پولیس نے اسرائیل مخالف مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔اس سے قبل سپین نے اسرائیل کی شرکت پر فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔اس فتح کے بعد اٹلی کے گروپ آئی میں 15 پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ ناقابل شکست ناروے کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔