ویمن کرکٹرز کا ڈیتا مرتب کرنے کیلئے کرکٹ اینالسٹ کی تقرری کا فیصلہ

کرکٹ اینالسٹ ویمن کرکٹرزکی پرفارمنس کا ڈیٹا اور ویڈیوز تیار کرے گا‘ اشتہار دیدیا گیا

پیر 16 ستمبر 2024 13:13

ویمن کرکٹرز کا ڈیتا مرتب کرنے کیلئے کرکٹ اینالسٹ کی تقرری کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2024ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ویمن کرکٹرز کا مکمل ڈیٹا ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مخصوص کرکٹ اینالسٹ کی تقرری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ویمن کرکٹ کے لیے کرکٹ اینالسٹ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے، کرکٹ اینالسٹ ویمن کرکٹرز کی پرفارمنس کا ڈیٹا اور ویڈیوز تیار کرے گا۔ڈیٹا اور ویڈیوز کی مدد سے ویمن کرکٹرز کا جائزہ لیا جائے گا، خواہشمند امیدوار 30 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔