چائلڈ اسٹار پانچ سالہ ایتھلیٹ محمد زنیر کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آباد آمد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی پیر 16 ستمبر 2024 17:07

نوابشاہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر 2024ء ) چائلڈ اسٹار پانچ سالہ ایتھلیٹ محمد زنیر کی ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بینظیر آمد ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالرحیم راجپوت نے سوشل میڈیا پر  چار کلو میٹر دوڑ مکمل کرنے والے پانچ سالہ بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچے کے والد سے فون پر رابطہ کیا اور آج اپنے دفتر میں چائلڈ اسٹار پانچ سالہ ایتھلیٹ محمد زنیر والد مظفر مری اور چچا منور مری سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرحیم راجپوت ودیگر نے ایتھلیٹ محمد شفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور چائلڈ اسٹار ایتھلیٹ محمد زنیر کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اجرک، تعریفی سند، ٹریک سوٹ اور خوبصورت شیلڈ پیش کی گئی۔

(جاری ہے)

جس پر بچے کے والد مظفر مری نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت کا حوصلہ افزائی کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :