Live Updates

190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

پیر 16 ستمبر 2024 22:58

190ملین پائونڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2024ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔پیرکواحتساب عدالت سے بریت کی درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کی گئی۔بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی جس میں احتساب عدالت کا 9 ستمبر کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ پہ بریت بنتی تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی اور ایسے کوئی شواہد یا مواد نہیں جس کی بنا پر سزا سنائی جا سکے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کرے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے حکم امتناع کی متفرق درخواست بھی دائر کر دی۔ متفرق درخواست میں موقف دیا کہ بریت کی درخواست پر فیصلے تک احتساب عدالت میں ٹرائل روکا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات