عید میلاد النبی جلوس میں شرانگیزی قابل افسوس ہے، مولانا سید مسعود الحسن چن پیر

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 18 ستمبر 2024 17:32

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2024ء) مولانا سید مسعود الحسن چن پیر نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی جلوس میں شرانگیزی قابل افسوس ہے،میلاد تقریب میں حملہ آور اسلحہ اور ڈنڈا بردار کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

پریس کلب بہاولنگر میں ممبران امن کمیٹی مولانا شریف رضوی، عبدالمجید نظامی کے ہمراہ سید مسعود الحسن چن پیر، قاری سید منیر شاہ، قاری شبیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شر انگیزی کے واقعہ پر پولیس و سول انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، روایتی قدیمی میلاد النبی جلوس میں شرانگیزی سیکیورٹی نہ ہونے پر ہوئی، پولیس انتظامیہ کی جانب سے جلوس کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنا قابل افسوس ہے، ایک سیاسی جماعت کے لوگ میلاد تقریب پر حملہ آور ہوئے جن کی نشاندہی ہونے کے باوجود شر پسند عناصر قانون کی گرفت سے آزاد ہیں، ایک منظم طریقے سے سے ضلع کا پرامن ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف تاحال کاروائی نہیں کی گئی، جماعت اہلسنت کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ شر پسند عناصر کے خلاف حرکت میں نہ آئی تو بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تماتر ذمہ داری انظامیہ پر ہوگی۔