پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام چار روزہ 'ٹریننگ آف ٹرینرز' پروگرام کا انعقاد
جمعرات 19 ستمبر 2024 19:43
(جاری ہے)
پی ٹی اے سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق یہ تربیت 10 روزہ تربیتی پروگرام کے تسلسل کا حصہ تھی جس کے تحت 15 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی تھی تاکہ وہ 210 فسیلیٹیٹرز کو طلباء، والدین اور اساتذہ کی ڈیجیٹل خواندگی اور آن لائن تحفظ کے فروغ کے لیے تربیت فراہم کریں۔
اس تربیت میں اہم موضوعات جیسے آن لائن سکیورٹی، ڈارک ویب کے خطرات اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال پر گفتگو کی گئی۔ ٹک ٹاک اور ٹیسنٹ کے ماہرین کی جانب سے متعلقہ پلیٹ فارمز پر حفاظتی ٹولز اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے نے بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ٹی اے والدین اور اساتذہ کو بچوں کے آن لائن تحفظ کے پیش نظر ضروری ٹولز فراہم کرنے اور انٹرنیٹ کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پرممبر سی اینڈ ای پی ٹی اے، یونیسیف اور ٹیلی نار کے نمائندوں نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔مزید قومی خبریں
-
علی امین گنڈاپور نے خود ساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، فیصل کریم کنڈی
-
وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی، نوٹیفکیشن جاری
-
تحریک انصاف کی ایک اور 9 مئی کی بغاوت ناکام بنا دی گئی‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکہ کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک
-
عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کر دیا
-
عمران خان پر ڈی چوک احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
-
راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس سے کنٹینرز ہٹا دیئے گئے، 3 روز بعد موبائل فون سروس بحال
-
علی امین گنڈا پور ساری پی ٹی آئی کو بے وقوف بنا گیا، خواجہ آصف کا طنز
-
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران زخمی پولیس کانسٹیبل جان کی بازی ہار گیا
-
ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کے لئے کامرس کے طلباء کو کردار ادا کرنا ہوگا، مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں: عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی آئی کپتان نہیں تو پاکستان نہیں کے ایجنڈے پر قائم ہے ، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.